Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد ماریطانیہ سے روانہ ہوگئے

نواکشوط: ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان ایک روزہ دورے کے بعد ماریطانیہ سے روانہ ہوگئے۔ وہ عرب ممالک کے دورے کے ضمن میں امارات، بحرین، مصراور تیونس کے بعد ماریطانیہ آئے تھے۔ ولی عہد کی اگلی منزل الجزائر ہے جہاں صدر مملکت کے علاوہ حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔ نواکشوط ایئرپورٹ پر ماریطانیہ کے صدر محمد ولد عبد العزیز نے ولی عہد کو الوداع کیا۔ قبل ازیں دونوں رہنماؤں نے خطے کو درپیش اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
 

شیئر: