Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وینزویلا کے صدر سرکش ہیں ، امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن ۔۔۔امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے وینزویلا کے صدر نکولس میڈورو کو ایک ایسا سرکش اور مطلق العنان قرار دیا ہے جو اپنے تیل سے مالا مال ملک کو تباہی کی طرف لے کر جا رہا ہے۔ آخر کار میڈورو کے نظام کا سقوط نا گزیر ہے تا کہ صورتحال بہتر ہو سکے۔ کیلیفورنیا میں سیکیورٹی فورم سے خطاب کے دوران امریکی وزیر دفاع نے کہاکہ اب یہ امر وینزویلا کے عوام اور اس خطے کے علاقائی ممالک سے وابستہ ہے کہ وہ اس حوالے سے جلدی کریں اور وینزویلا کو زیادہ ترقی اور اثبات کی جانب واپس لائیں۔گزشتہ چند برسوں کے دوران غذائی اشیاء اور دواؤں کی شدید قلت اور مہنگائی اور پرتشدد جرائم میں انتہائی اضافے کے سبب تیل کی دولت سے بھرپور ملک وینزویلا سے 30 لاکھ سے زیادہ شہری راہ فرار اختیار کر چکے ہیں۔نکولس میڈورو کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی اور ملک کی ابتر اقتصادی حالت کا سبب بننے پر امریکہ نے وینزویلا پر پابندیاں عائد کر دیں۔
 

شیئر: