Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں ڈرون حملہ، 4 طالبان ہلاک

کابل۔۔۔ افغانستان کے علاقے صوبے ہلمند میں ڈرون حملہ میں 4طالبان ہوگئے۔ ڈرون حملے میں اہم طالبان کمانڈر ملا عبدالرحیم منان کے بھی مارے جانے کی اطلاع ہے۔طالبان نے ڈرون حملے اور ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔اس سے قبل افعانستان میں وہ داعش کے سربراہ ابو سعید اورکزئی کو امریکی ڈرون حملے میں  نشانہ بنایا گیا تھا۔وہ صوبے ننگر ہار میں موجود داعش کی خفیہ پناہ گاہ میں موجود تھے۔ننگرہار کے گورنر کے ترجمان نے داعش کے سربراہ کی ڈرون حملے میں مارے جانے کی تصدیق کی تھی۔ حملے میں ابو سعید اورکزئی اپنے 10 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوا۔

شیئر: