شیاؤمی نے ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا

شیاؤمی کمپنی نے ویئرایبل اسمارٹ ڈیوائسز کی فروخت میں ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں شیاؤمی کمپنی ویئرایبل ڈیواسز کی مارکیٹ میں 21.5 فیصد شئیر کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی جبکہ ایپل 13.1 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ تیسری سہ ماہی میں کل 32 ملین ویئرایبل ڈیوائسز فروخت ہوئے جس شیاؤمی کے 6.9 ملین جبکہ ایپل کے 4.2 ملین ڈیوائسز شامل ہیں۔تیسرے نمبر پر فٹ بٹ کمپنی رہی جس نے 3.5 ملین ویئر ایبل اسمارٹ ڈیوائسز فروخت کیے۔
 

شیئر: