Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویرات کوہلی کی سالانہ آمدنی228کروڑ روپے

ممبئی :ہندوستانی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی نے بیٹنگ کے ساتھ ساتھ آمدنی میں اپنے ملک کے تمام کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ویرات کوہلی آمدنی کے لحاظ سے مہندرسنگھ دھونی اورسابق بیٹنگ لیجنڈسچن ٹنڈولکر سے بھی آگے نکل گئے۔ بتایا گیا ہے کہ 2017 کے مقابلے میں رواں برس ان کی آمدنی دگنی ہوگئی اور وہ اپنے ملک کے دوسرے سب سے زیادہ دولت کمانے والے سیلیبریٹی بھی بن گئے ہیں۔ اس سال ان کی آمدنی 228.09 کروڑ روپے رہی۔اس فہرست میں اداکار سلمان خان 235.25 کروڑ روپے کیساتھ پہلے نمبر پر ہیں ۔ کھلاڑیوں میں دھونی101.77کروڑ کے ساتھ پانچویں اور سچن ٹنڈولکر 80کروڑ کے ساتھ نویں نمبر پر ہیں۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: