Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں طالبان کے حملے،14اہلکار ہلاک

ہرات۔۔۔افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں افغان فوج کی 2چوکیوں پر طالبان کے حملے میں  14 اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ 21 فوجیوں کو طالبان اپنے ساتھ لے گئے۔ہرات کی صوبائی کونسل کے رکن نجیب اللہ محیبی نے بتایا کہ طالبان نے ضلع شنداد میں رات گئے حملہ کیا ۔اضافی فوجی نفری کے آنے سے قبل 6گھنٹے تک لڑائی جاری رہی ۔ حملہ آوروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا لیکن وہ اپنے ساتھ 21فوجیوں کو اغوا کر کے لے گئے۔ضلع شنداد کے سربراہ حکمت اللہ حکمت نے کہا کہ طالبان کے 200 جنگجوؤں نے مل کر منظم انداز میں حملہ کیا اور وہ دستی بم اور جدید خود کار ہتھیاروں سے لیس تھے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ لڑائی میں 30 طالبان مارے گئے۔

شیئر: