Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایوان صدر کے دروازے عوام کیلئے کھول دئیے گئے

  اسلام آباد... گورنر ہاوس کے بعد ایوان صدر کے دروازے بھی عوام کے لئے کھول دئیے گئے۔ صدرعارف علوی نے کہاہے کہ ایوان صدرکوعوام کیلئے کھولنے کا مقصدعوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا ہے۔ ایوان صدرآنے والے لوگوں کاخیرمقدم کرتا ہوں۔ تاریخی نوعیت کی اشیاءاوردستاویزات کوبھی ایوان صدر میں عوام کیلئے رکھنا چاہتے ہیں۔کسی کا مخالف نہیں ۔ ایوان صدر میں میڈیااورایوان صدردیکھنے کیلئے آنیوالے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدرنے کہاکہ شہریوں نے آج نظم وضبط کامظاہرہ کیا۔ کوشش ہے کہ مہینے میں2مرتبہ ایوان صدر کو عوام کیلئے کھولا جائے۔انتظامات کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ایوان صدر کے برابر ایک پارک ہے۔ کوشش کریں گے کہ اس پارک کو مستقل طورپر عوام کیلئے کھول دیا جائے۔صدرمملکت نے کہاکہ خواہش ہے کہ یہاں آنیوالے لوگ سارے ایریا میں گھوم سکیں۔ ایوان صدر میں وہ تاریخی ہال بھی ہے جہاں صدر،وزرائے اعظم ، وزرائ، چیف جسٹس اورآئینی اداروں کے سربراہان حلف اٹھاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو تاریخی عمارات،اشیاءاوردستاویزات د یکھیں۔ کوشش کریں گے کہ آئین پاکستان کی دستاویز کو بھی یہاں عوام کیلئے رکھا جائے۔اسی طرح کراچی میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح اورقائدملت لیاقت علی خان کی اشیاءکو یہاں عوام کیلئے رکھنے کے ضمن میں اقدامات کئے جائیں گے۔ایوان صدر کوعوام کیلئے کھولنے کے اقدام کاذکرکرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ اس کا مقصد 70 برسوں سے ایوان صدر اورعوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا ہے۔ چاہتے ہیں کہ حکومت اورعوام کے درمیان تعلق قائم رہے۔

شیئر: