Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ میں کیمیائی حملوں کا منصوبہ؟

لندن ...برطانوی حکام نے انتباہ کیا ہے کہ دہشت گرد برطانیہ میں کیمیائی حملوں کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔کیمیائی حملوں کا خدشہ 25 فیصد سے بڑھ کر 50 فیصد ہوگیا۔حکام نے مزید کہا کہ داعش کے دہشت گردوں کی گفتگو ریکارڈ ہونے سے سازش کا پتہ چلا۔برطانوی حکام نے لندن کے زیر زمین ریلوے اسٹیشنوں پر کلورین بم حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ اس سے قبل بھی داعش کی طرف سے کیمیائی حملے کا انتباہ جاری کرچکا ہے۔ جس میں عراق اور شام میں موجود کیمیائی ہتھیار استعمال ہوسکتے ہیں۔

شیئر: