Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف

  واشنگٹن ...امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے لئے چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملی کا نام تجویز کیا ہے۔ٹوئٹر پر بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی کو چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نامزد کررہا ہوں۔وہ ریٹائر ہونے والے جنرل ڈانفورڈ کی جگہ لیں گے۔امریکی سینیٹ سے نامزدگی کی تصدیق پر نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ہوں گے۔ اس عہدے پر جنرل ڈانفورڈ کی مدت اگلے برس یکم اکتوبر کو پوری ہو جائے گی۔ جنرل مارک ملی 3 برس قبل 2015 میں امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف بنے تھے۔ عراق اور افغانستان کی جنگوں میں کئی محاذوں پر کمان کا تجربہ رکھتے ہیں۔

شیئر: