Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قسط پر گاڑی: شہری کے حق میں عدالتی فیصلہ

جدہ ۔۔۔ عدالت نے مقامی شہری کی درخواست پر فیصلہ کرتے ہوئے قسطوں پر گاڑی فراہم کرنےوالی کمپنی کا معاہدہ منسوخ کرنے کے احکامات جار ی کر دیئے ۔ عکاظ اخبار کے مطابق قسطوں پر گاڑیاں فراہم کرنےوالی کمپنی نے مقامی شہری کے خلاف مقدمہ دائرکرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے ذمہ گاڑی کی قسطوں کی مد میں ایک لاکھ31 ہزار ریال بقایاجات ہیں جو ادا نہیں کئے جارہے ۔ عدالت نے شہری کو طلب کیا جس نے تحریری طور پر جوابی دعوے میں کہا کہ اس نے 2 برس قبل قسطور پر گاڑی حاصل کی اور باقاعدگی سے اسکی قسطیں ادا کرتا رہا ۔ مدعی علیہ نے مزید کہا کہ اس کی گاڑی کا گیئر بکس خراب ہو گیا جس پر اس نے کمپنی سے رابطہ کرکے کہا کہ وہ گاڑی کی اصلاح کریں مگر کمپنی نے انکار کر دیا ۔ شہری کا کہنا تھا کہ قسطوں پر گاڑی فراہمی کا قانون " تاجیر " کرائے کے زمرے میں آتا ہے اور قانون کے مطابق کرائے پر دی جانے والی چیز کی اصلاح کمپنی کے ذمہ ہوتی ہے جبکہ کمپنی نے اس سے انکار کر دیا جس پر اس نے قسطوں کی ادائیگی روک دی ۔ عدالت نے مدعی علیہ کا جواب او ر گواہوں کے بیانات سننے کے بعد کمپنی کو حکم دیا کہ وہ معاہدے کو منسوخ کر دے کیونکہ خلاف ورزی اسکی جانب سے ہوئی تھی ۔ 
 

شیئر: