Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کا جاسوس ڈرون گرالیا گیا

عدن ۔۔۔ یمن کی سرکاری افواج نے ایران کا حمایت یافتہ حوثیوں کا جاسوس ڈرون جنوبی یمن کے صوبے الضالہ کے ضلع مریس میں گرالیا۔ “سبتمبر نیٹ“ نے اطلاع دی ہے کہ حوثیوں کا ڈرون مریس ضلع کے الجمیمہ چھاﺅنی پہنچنے کی کوشش کررہا تھا۔ راستے میں ہی اسے گرا لیا گیا۔ معائنے سے پتہ چلا کہ ڈرون ایرانی ساختہ ہے۔ اس میں متعدد کیمرے لگے ہوئے تھے جن کی مدد سے مختلف ٹھکانوں کی تصاویر لی جارہی تھیں۔
 

شیئر: