Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2019ء کے انتخابات میں بھی متحد رہینگے، اکھلیش

لکھنؤ۔۔۔ 5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابی نتائج کے بعد سیاسی بیان بازی بھی شروع ہو گئی ہے۔ اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ٹویٹ کر بی جے پی پر طنز کسا ہے۔ اکھلیش نے اپوزیشن کے متحد ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے بی جے پی کے خلاف 2019 میں لڑائی میں ساتھ دینے کا بھی اشارہ کیا۔اکھلیش یادو نے ٹویٹ کیا۔’’جب ایک اور ایک مل کر بنتے ہیں گیارہ ... تب بڑے بڑوں کی ستا ہو جاتی ہے نو دو گیارہ‘‘ ۔حال  ہی اپوزیشن پارٹیوں کی بلائی کل جماعتی میٹنگ کے بعد کانگریس نے بھی سب کے متحد ہونے کی حمایت کی تھی۔ابتدائی رجحانات کے مدنظر، ابھی کچھ بھی کہنا جلدبازی ہو گی ۔
 

شیئر: