Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاکی ورلڈکپ: بیلجیئم پہلی بار عالمی چیمپیئن بن گیا

بھوبنیشور:ہاکی ورلڈ کپ 2018ء کے فائنل میں بیلجیئم سنسنی خیز مقابلے کے بعد ورلڈ کپ کی 3 مرتبہ کی فاتح ٹیم ہالینڈ کو شکست دے کر ہاکی کا نیا عالمی چیمپیئن بن گیا۔ہند کے شہر بھوبنیشور میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں بیلجیئم کی ٹیم نے ہالینڈکی ٹیم کو پینلٹی اسٹروکس پر 2کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دیدی۔میچ کے مقرر وقت میں بیلجیئم اور ہا لینڈ میں سے کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی جس کے بعد پینالٹی اسٹروکس کے ذریعے فائنل کا فیصلہ ہوا۔ پینالٹی شوٹ آوٹ میں ہالینڈ نے پہلے گول کرنے کا موقع حاصل کیا اور جیرون ہیرٹز ٹیم کیلئے ایک گول اسکور کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ جس کے بعد بیلجیئم کی جانب سے آرتھر ڈورن نے پوزیشن سنبھالی لیکن گول کرنے میں ناکام ہو گئے۔ ہالینڈ کی ٹیم کی جانب سے دوسرا گول مائیکرو ر ائسر اور بیلجیئم کی ٹیم سے فیلکس ڈینائیر نے کیا لیکن دونوں ہی گول کرنے میں ناکام ہوگئے۔ اس کے بعد پینالٹی شوٹ آوٹ کا تیسرا گول ہالینڈ کے جو ناس ڈی گیوس نے کیا جس کے بعد اسکور0-2 ہوگیا۔بیلجیئم نے تیسرے گول کیلئے پوزیشن سنبھالی تو فلورنٹیو ٹیم کو پہلا گول دلانے میں کامیاب ہوگئے۔ہا لینڈ کی جانب سے سیو نے گول کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوئے لیکن بیلجیئم کے وکٹر ویگنیز نے ٹیم کیلئے دوسرا گول اسکور کیا جس کے بعد میچ 2-2 سے برابر ہوگیا تاہم پینالٹی شوٹ آوٹ کے آخری موقع میں مقابلہ مزید سخت ہوا اور ہالینڈ کے تھیجس وان ڈیم اور بیلجیئم کے آرتھر نے گول ضائع کردئیے جس کے بعد میچ 2-2 سے برابر رہا۔ پنالٹی شوٹ پر بھی میچ کا فیصلہ نہیں ہو سکا جس کے باعث پنالٹی شوٹ آوٹ کا سڈن ڈیتھ سیشن ہوا جس میں ہالینڈ گول نہیں کر سکا اور بیلجیئم کے کھلاڑی نے گول کرکے ٹیم کو پہلی مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ میں کامیابی دلا کر نیا ورلڈ چیمپیئن بنا دیا۔ اس سے قبل ہاکی ورلڈ کپ 2018ء کی تیسری پوزیشن کے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 1-8سے شکست دیدی ۔  واضح رہے کہ گزشتہ روز بیلجیئم نے انگلینڈ کو 0-6 کی یکطرفہ شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: