Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنادریہ میلہ 33کا جمعرات کو افتتاح شاہ سلمان کرینگے

ریاض۔۔۔ سعودی قومی ثقافت کا ترجمان جناردیہ میلہ 33جمعرات کو شروع ہو گا۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اس کا افتتاح کریں گے۔ میلے کا آغاز اونٹوں کی سالانہ دوڑ سے ہوگا۔ میلے کا افتتاحی پروگرام تقاریر اور نغموں پر مشتمل ہو گا۔ نیشنل گارڈز کے وزیر شہزادہ خالد عیاف نے یہ اطلاع اتوار کو ریاض میں پریس کانفرنس کے دوران دی۔ انہوں نے بتایا کہ امسال بہترین صحافی، بہترین رپورٹ، بہترین فوٹو اور شاندار صحافتی کوریج کے ایوارڈ بھی دیئے جائیںگے۔ تبوک اور الجوف ریجن پہلی بار شریک ہوں گے۔ میلہ 21دن تک جاری رہے گا۔ روزانہ صبح 11 بجے سے رات11بجے تک کھلا رہے گا۔ دانشوروں اور ادیبوں کے پروگرام بھی ہوں گے۔ امسال انڈونیشیا میلے کا اعزازی مہمان ہوگا۔ انڈونیشی ، عربی گانے ، رقص اور عوامی عرب کھانے بھی پیش کریں گے۔ 

شیئر: