Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسروقہ کریڈٹ کارڈ زسے بیرون ملک سفر؟

کراچی...قومی ایئرلائن میں مسروقہ اور جعلی کریڈٹ کارڈ زکے ذریعے مسافروں کو غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک سفر کرانے میں ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مسروقہ اور جعلی کریڈٹ کارڈ ز سے مسافروں کے ٹکٹ بنوانے اور انہیں بغیر چیکنگ بورڈنگ پاس دلوانے میں ائیر لائن کا ایک ملازم ملوث ہے۔ذرائع نے بتایاکہ اسلام آبادایئرپورٹ سے6مسافروں کو ایک ملازم کے ذریعے بورڈنگ پاسزجاری کئے گئے ۔ معلوم ہو ا ہے کہ جعلی کریڈٹ کار ڈ کے ذریعے ٹکٹس حاصل کرنے والے مسافروں کی چیکنگ ایئرلائن قوانین کے تحت نہیں کی جارہی ۔ذرائع نے بتایاکہ جعلی کریڈٹ کارڈز کے ذریعے مڈل ایسٹ اور یورپ کی ٹکٹس بھی بک کی گئیں ۔جس سے ادارے کو نقصان پہنچا ہے۔

شیئر: