Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی امریکی پابندیوں پر شمالی کوریا کا انتباہ

پیانگ یانگ.. شمالی کوریا نے امر یکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے نئی پابندیاں عائد کیں تو جوہری پروگرام دوبارہ شروع کیا جاسکتا ہے۔پیانگ یانگ حکومت نے کہا کہ نئی پابندیوں کی صورت میں ماضی کا تنازعہ دوبارہ سے شروع ہو سکتا ہے۔جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کی تمام تر کوششیں ہمیشہ کے لئے دفن ہو سکتی ہیں۔واضح رہے کہ امر یکہ نے آج سے شمالی کوریا پر نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے، جس کے جواب میں شمالی کوریا نے دھمکی دی کہ امر یکہ اگر یہ سمجھتا ہے پابندیاں سخت کرکے اور دبا وبڑھا کر وہ شمالی کوریا کو جوہری ہتھیار ختم کرنے پر مجبور کر سکتا ہے تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔اس سے قبل رواں سال نومبر میں بھی شمالی کوریا نے دوبارہ جوہری پروگرام شروع کرنے کی دھمکی دی تھی۔
 
 

شیئر: