Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سب سے بڑا بجٹ

بدھ 19دسمبر 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”عکاظ“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کو سعودی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ جاری کردیا۔ بجٹ 2019ءمیں اخراجات کا تخمینہ 1.106ٹریلین ریال کیا گیا ہے۔ یہ 2018ءکے اختتام تک رواں سال کے متوقع اخراجات سے 7فیصد زیادہ ہے۔ آمدنی کا تخمینہ 975ارب ریال لگایاگیا ہے جو 2018ءکے اختتام تک رواں مالی سال کی متوقع آمدنی سے 9فیصد زیادہ ہے۔
یہ اعدادوشمار سعودی وژن 2030 کے تحت ملک و قوم کی خوشحالی کی آرزوﺅں کے تناظر میں سعودی اقتصاد کے مضبوط ہونے کا پتہ دے رہے ہیں۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بجٹ کے اعلان کے موقع پر قوم سے اپنے مختصر پیغام میں یہی بات کہی ۔ انہوں نے تاکید کی ہے کہ سعودی عرب اقتصادی اصلاحات ، مالیاتی نظم و ضبط ، شفافیت کے فروغ، نجی اداروں کی تقویت اور سعودی شہریوں کو منفرد خدمات کی فراہمی کی شاہراہ پر گامزن رہیگا۔
سعودی عرب کی پالیسی اسٹراٹیجک اسکیموں پر مبنی ہے ۔ سعودی عرب شہریوں کو بنیادی خدمات فراہم کرنے اور سرکاری خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں لگا ہوا ہے۔ خادم حرمین شریفین نے وزراءاو راعلیٰ عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بجٹ 2019ءمیں درج منصوبوں اور پروگراموں کو جلد از جلد نافد کریں۔ یہ شاہی ہدایت بتا رہی ہے کہ سعودی عرب ریکارڈ وقت میں ترقی کے بام عروج تک پہنچنے کا عزم کئے ہوئے ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: