Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لینووو زیڈ 5 پرو اسمارٹ فون لانچ‎

لینووو کمپنی کی جانب سے زیڈ 5 پرو اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ یہ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں 12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون کا ڈسپلے 6.39 انچ کا ہے ۔ ڈسپلے تقریبا بیزل لیس ہے اور فرنٹ کیمرے کے لیے سلائیڈ آوٹ مکینزم دیا گیا ہے۔ فون میں نیا اسنیپ ڈریگن 855 پروسیسر دیا گیا ہے۔ سیلفی کیلئے فون میں 16 میگا پکسل اور 8 میگاپکسل کے دو کیمرے دیے گئے ہیں جبکہ فون کی پشت پر 24 میگا پکسل اور 16 میگا پکسل کا کیمرہ سیٹ اپ شامل کیا گیا ہے۔اسمارٹ فون کی بیٹری 3350 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ 12 جی بی کے علاوہ فون کو 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ورژن میں بھی پیش کیا گیا ہے جبکہ اس کا ایک سستا ورژن بھی ہوگا جو کہ اسنیپ ڈراگون 710 پراسیسر، 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فروخت کیا جائے گا۔ 12 جی بی ریم کے ساتھ قیمت 4398 یان ، 8 جی بی ریم کے ساتھ 3998 یان اور 6 جی بی ریم کے ساتھ 2998 یان ہوگی۔ فون کا سستا ورژن 2698 یان میں فروخت کیا جائے گا۔
 

شیئر: