Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ہاکی ٹیم سے 7سینیئر کھلاڑیوں کو فارغ کرنے کافیصلہ

لاہور:ہاکی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باعث ہاکی فیڈریشن نے ٹیم کے ارکان رضوان سینیئر اور عرفان سینئر سمیت 7 سینئر کھلاڑیوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ راشد محمود بھی ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں ٹیم سے باہر کیا جا سکتا ہے۔ ہیڈ کوچ توقیر ڈار کے مستعفی ہونے کے بعد اب اولمپئین قمر ابراہیم کو قومی ہاکی ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان کی تعیناتی کا اعلان جلد کیے جانے کا امکان ہے۔ قمر ابراہیم کے ساتھ سمیر حسین کو کوچنگ اسٹاف میں شامل کیے جانے جب کہ اسسٹنٹ کوچ ریحان بٹ سے ذمہ داریاں واپس لینے کی اطلاعات ہیں۔ پاکستان ہاکی ٹیم نے اب پرو ہاکی لیگ میں شرکت کرنی ہے ہے جس کے لیے ٹریننگ کیمپ یکم جنوری سے لگایا جائے گا۔ ورلڈکپ میں ٹیم کی بدترین ناکامی کے بعد ہیڈ کوچ توقیر ڈار نے ذمہ داریاں نبھانے سے انکار کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا جبکہ ٹیم منیجر حسن سردار نے عہدہ چھوڑ دیا تھا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: