Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ اور ویلز میں 600 بے گھر افراد ہلاک

لندن۔۔۔برطانیہ اور ویلز میں گزشتہ سال تقریباً 600 بے گھر افراد ہلاک ہوئے۔حتمی اعداد و شمار آفس فار نیشنل ا سٹیٹسٹکس کی جانب سے  جاری کئے گئے۔ یہ اموات گزشتہ 5 برسوں کے مقابلے میں 24 فیصد زیادہ ہیں۔ ہلاک ہونے والے 84 فیصد مرد تھے۔ ہلاک ہونے والے بے گھر مردوں کی اوسطً عمر 44 جبکہ خواتین کی اوسطً عمر 42 برس بتائی گئی ہے۔ حکومت کا ہدف ہے کہ 2027ء تک ملک بھر سے بے گھر اور سڑکوں پر سونے والے افراد کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے اور ایسے افراد کے پاس مناسب سہولتیں میسر ہوں۔

شیئر: