Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان خود بھی روئیں گے ،وسان

کراچی...پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما اور سابق وزیرمنظور وسان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کیلئے عمران خان دشواریاں تو پیدا کر رہے ہیں پر 2020 ان کے کے لئے اچھا ثابت نہیں ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب اور حکومتی گٹھ جوڑ کے باوجود عمران خان کے بندے بھی پکڑ میں آئیں گے، بہت جلد ایسا بھی دن آ ئے گا عمران خان خود ہی روئیں گے اور کہیں گے کہ یہ میرے ساتھ کیا ہوا ہورہا ہے۔وسان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ سازشوں سے بھری پڑی ہے۔اس طرح کے ہتھکنڈے حکومت استعمال کرے گی تو اس کےلئے بھی فائدہ مند نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 2019 حکومت کا سال ہے۔ اس میں وہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں کرے گی پر کامیاب نہیں ہوگی۔پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف انتقامی کاروائیاں نئی بات نہیں ۔انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ جمہوریت چلے اور حکومت اپنی مدت پوری کرے،مگر عمران خان نہیں چا ہتے کہ جمہوریت چلے اورحکومت مدت پوری کرے۔ عمران خان کسی اور طریقے سے اقتدار میں رہناچا ہتے ہیں اس کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

شیئر: