Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

33اشیاء پر ٹیکس میں کمی کردی گئی ،ارون جیٹلی

حیدرآباد۔۔۔ اشیاء اور خدمات ٹیکس ’’ جی ایس ٹی ‘‘ کونسل کی ایک اہم میٹنگ مرکزی وزیر فنانس ارون جیٹلی کی قیادت میں نئی دہلی میں منعقد ہوئی جس میں 33اشیاء پر ٹیکس کو کم کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔کونسل نے 7اشیاء پر جی ایس ٹی کی شرح 28فیصد سے 18فیصد تک گھٹا دی ہے  جبکہ دیگر 26اشیاء پر جی ایس ٹی کی شرح 18فیصد سے گھٹا کر 12فیصد کردی ہے ۔ جی ایس ٹی کے نئے فیصلے کے مطابق سینما اور لکژری اشیاء پر جی ایس ٹی 28فیصد کے دائرہ میں ہوگا ۔ اسکے علاوہ 100روپئے سے زائد کے سینما ٹکٹ پر 18فیصد جی ایس ٹی عائد ہوگا ۔ کمپیوٹر مانٹیرز ‘ ٹی وی اسکرینس ‘ پاور بینکس ‘ لیتھیم بیٹریز پر جی یس ٹی شرح 28فیصد سے گھٹا کر 18فیصد کردی گئی ہے ،ساتھ ہی ٹی وی اور کمپیوٹرز پر جی ایس ٹی کونسل کے اس نئے فیصلے کے بعد جی ایس ٹی کی شرح گھٹا دی جائیگی ۔اسی طرح معذور افراد کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی 5 فیصد جی ایس ٹی کی کمی کی گئی ہے ۔  ساتھ ہی تھرڈ پارٹی  وہیکل انشورنس پر جی ایس ٹی کی شرح 18فیصد سے کم کرکے 12فیصد کردی گئی ہے ۔پردھان منتری یوجنا کے تحت اکائونٹ ہولڈرس کو پہنچائی جانے والی مختلف خدمات پر جی ایس ٹی اب لاگو نہیںہوگا ۔  ارون جیٹلی نے کہا کہ فصلوں پر قرض کی چھوٹ کو مکمل طورپر نافذ کرنے میں ریاست تلنگانہ کو پہلا مقام حاصل ہے ۔
 

شیئر: