Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شدید دھند کے باعث موٹروے جزوی بند

 لاہور... پنجاب کے متعدد علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے ۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر وے کو مختلف مقامات پر ٹریفک کےلئے بند کر دیا گیا ۔عمران احمد نے بتایا کہ لاہور میں حد نگاہ 0 سے 100 میٹر تک ہے ۔ خانیوال ملتان موٹروے اور ہائی وے پر بھی شدید دھند ہے ۔ایم ٹو کو لاہور سے کوٹ مومن تک بند کر دیا گیا ۔ ایم ون کو بھی رشاکئی سے پشاور تک بند کر دیا گیا ۔ترجمان موٹروے نے کہا کہ عوام کو دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہیے۔ گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال بہت اہم ہے۔

شیئر: