Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہکانے میں بی جے پی کا جواب نہیں، اکھلیش

لکھنؤ۔۔۔  سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا کہ بہکانے اوربھٹکانے میںبی جے پی کی کارکردگی کا جواب نہیں ۔ اپوزیشن پر جھوٹے الزامات لگانے میں اسے کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوتی ۔ بی جے پی کھل کرذات کی سیاست کرکے سماج میں نفرت پیداکررہی ہے۔اکھلیش نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کی قیادت میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ نسلی نفرت کو بڑھانے سے اس کا اپنا ووٹ بینک بڑھ جائے گا لہذا مختلف سرکاری محکموں اور دیگر آئینی اداروں کی تقرریوں میں ذات کادبدبہ دکھائی دینے لگا ہے۔وزراء نفرت اور بھید بھاو سے اوپر اٹھ کر اپنے فرائض کو پوراکرنے کا حلف لیتے ہیں، بی جے پی حکومت اس کی پرواہ نہیں کرتی۔ اس کا عقیدہ آئین میں نہیں ۔اکھلیش نے کہا کہ ایس پی سماجی انصاف کیلئے پابند عہد ہے۔ اس میں آبادی کے حساب سے حصے داری طے ہونی چاہئے ۔سماج میں سماجی اقتصادی متضاد ہیں اس فارمولا پر چل کر ہی اس سے حل کیا جا سکتا ہے۔آج لڑائی 85 فیصد بنام 15 فیصد کی ہے۔ ملک کا کسان، نوجوان، اقلیت سبھی بی جے پی کی تقسیم کاری کی سیاست کا شکار ہیں۔اس کا عوام میں جو غصہ ہے اسکا 2019 میں دھماکہ ہونا طے ہے۔
 
 

شیئر: