Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فریال کے دبئی میں بھی 5فلیٹس نکل آئے

کراچی...سابق صدرآصف زرداری کے امر یکہ میں فلیٹس کے بعد ان کی بہن فریال تالپور کی اندرون سندھ 500 ایکڑ زرعی زمین اور لندن میں 5 فلیٹس سامنے آگئے ۔جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق زرعی اراضی نواب شاہ اور لاڑکانہ میں موجود ہے فریال تالپور نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا۔ دبئی میں اربوں روپے مالیت کے 5 لگژری فلیٹ بھی فریال تالپور کی ملکیت نکل آئے جو ان کے اپنے نام پر نہیں بلکہ 3 فلیٹس ڈرائیور حامد کے نام جبکہ 2فرنٹ مین غلام عباس کے نام رجسٹرڈ ہیں۔جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ فریال تالپور فلیٹس کی بینیفشل مالک ہیں جس کے تحت ا نہیں ان فلیٹس کی خرید و فروخت کا مکمل اختیار حاصل ہے۔رپورٹ کے مطابق دبئی میں اور اندرون سندھ تمام مبینہ طور پر جائیداد کک بیکس اور منی لانڈنگ سے بنائی گئیں۔ دبئی فلیٹس کے لئے تمام رقم حوالہ اور ہنڈی کے ذریعے منتقل کی گئی۔جے آئی ٹی نے فریال تالپور کی دبئی میں موجود جائیداد منجمد کرنے کی درخواست کی ہے۔ قانونی ماہرین نے کہا کہ جائیداد چھپانے پر فریال تالپور کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل ہوسکتی ہے۔

شیئر: