Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش میں مسلح افراد کا صحافیوں پر حملہ

ڈھاکا ...بنگلہ دیش میں انتخابات سے قبل نواب گنج میں حکمراں جماعت کے مسلح کارکنان نے نواب گنج کے ایک موٹل پر حملہ کیا۔جہاں مقامی میڈیا سے وابستہ صحافی ٹھہرے ہوئے تھے۔ مسلح حملہ آوروں نے 16 گاڑیوں کے شیشے توڑے۔ حملے کے دوران جگانتر اور جمنا ٹی وی کے 10 صحافی زخمی ہوئے۔ ایک اخبار کی انتظامیہ نے بتایاکہ ان کا ایک رپورٹر لاپتہ ہے۔ حکمراں جماعت عوامی لیگ پارٹی کے اسٹوڈنٹ اور یوتھ ونگز کو حملے کا ذمہ دار قرار دیا۔ضلعی پولیس چیف نے کہاکہ صحافیوں کو حملہ آوروں سے بچایا۔ انہوں نے پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی نہ کرنے کے الزامات کو مسترد کیا۔بنگلہ دیش میں 30 دسمبر کو ہونے والے انتخابات سے قبل اشتعال انگیزی جاری ہے۔ اپوزیشن نے الزام لگایا کہ ان کے سیکڑوں کارکنان اور درجنوں امیدوار حکمراں جماعت کے کارکنان کی جانب سے حملوں میں زخمی ہوئے ۔اس کے علاوہ اب تک مختلف حملوں میں 6 افراد ہلاک ہو چکے ۔ 2 کا تعلق حکمراں جماعت سے ہے۔اپوزیشن کے مطابق انتخابات سے قبل ساڑھے ہزار سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

شیئر: