Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ سے تعلقات خراب ہیں،روسی اعتراف

واشنگٹن...اقوام متحدہ میں روسی سفیر نے اعتراف کیا ہے کہ روس اور امر یکہ کے درمیان تعلقات کا عملی طور پر وجود نہیں ۔ مستقبل قریب میں تعلقات کی بہتری کا بہت تھوڑا امکان ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ویسلے نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو چاہیے کہ شمالی کوریا کو بعض ترغیبی محرکات پیش کرے تا کہ پیانگ یانگ اپنے جوہری ہتھیاروں کو تلف کرنے کے راستے پر گامزن رہے۔تشویش ہے کہ 2017ءکی طرح جوہری اور میزائل تجربات اور جارحانہ بیان بازی کی جنگ نہ شروع ہو جائے۔ امریکہ کو اب یہ بات سمجھ آنا شروع ہو گئی کہ حالات پیچھے کی جانب لوٹ سکتے ہیں۔روسی سفیر نے زور دیا کہ امریکہ اور روس کو چاہیے کہ عالمی معاملات پر بات کریں۔ ان میں تزویراتی استحکام، دہشت گردی، منشیات اور علاقائی تنازعات شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں طاقت کا توازن تبدیل ہو رہا ہے۔انہو ںنے کہا کہ شام سے امریکی فورسز کے انخلا سے متعلق ٹرمپ کا فیصلہ ایک اچھا اقدام ہے تاہم اس حوالے سے شکوک ہیںکہ آیا یہ اعلان حقیقت کا روپ دھار سکے گا۔افغانستان میں امریکی فورسز کی تعداد نصف کرنے سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے حوالے سے روسی سفیر نے کہا کہ افغانستان وہ ریاست ہے جس نے دنیا کو پوری طرح ظاہر کر دیا کہ اسے ہزیمت سے دچار کرنا ناممکن ہے۔

شیئر: