Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں نے معاہدے کا احترام نہیں کیا، اقوام متحدہ

نیویارک۔۔۔ اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ حوثیوں نے امدادی سامان کی ترسیل کےلئے طے پانےوالے ”راہداری معاہد ے کا احترام نہیں کیا۔ عرب اتحاد نے ایک بار پھر حوثیوں کو سیاسی و سفارتی میدان میں شکست دیتے ہوئے عالمی رائے عامہ کے سامنے انکی حقیقت طشت از بام کردی۔ پوری دنیا کو جتا دیا کہ حوثی امن کے دعوے کرتے ہیں لیکن قیام امن میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔ دوسری جانب یمنی حکومت کے ایک عہدیدار نے کہا کہ حوثیوں نے ابھی تک الحدیدة بندرگاہ خالی نہیں کیا۔ خبررساں ادارے” سبا“ نے اطلاع دی ہے کہ جنگ بندی معاہدے کی نگراں کمیٹی کے سربراہ ہالینڈ کے جنرل پیٹرک کیمرٹ نے حوثیوں اور یمنی حکومت کو ایک یادداشت حوالے کی ہے جس میں جنگ بندی کے طریقہ کار کا تصو ریکم جنوری منگل تک حوالے کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ اس پر یمنی حکومت نے اپنا موقف یہ دیا ہے کہ یکطرفہ کارروائی قابل قبول نہیں۔ کوئی بھی فیصلہ باقاعدہ طریقے سے ہوناچاہئے۔

شیئر: