Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2019 ترقی کا سال ہوگا،فوجی ترجمان

راولپنڈی... آئی ایس پی آر نے 2019 کو کامیابی اور ترقی کا سال قرار دیا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور نے اپنے پیغام میں افواج پاکستان کی جانب سے نئے سال پر یکجہتی کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپنی کامیابیوں کو اتحاد کے ساتھ مزید مستحکم کرینگے ۔ اللہ تعالیٰ ہم پر اپنا رحم وکرم اسی طرح جاری رکھے۔ پرعزم پاکستانیوں اور شہداءغازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ 
 

شیئر: