Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سڈنی ٹیسٹ ہند ، آسٹریلیا کے مابین فیصلہ کن ثابت ہوگا

سڈنی: ہند اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا اور سیریز کے حوالے سے فیصلہ کن ٹیسٹ سڈنی میں شروع ہو رہا ہے اور میزبان ٹیم کا ہوم گراونڈ پر ہند کے خلاف سیریز میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ داو پر لگا ہوا ہے ۔ 4میچوں کی سیریز میں ہندوستانی ٹیم کو2-1کی برتری حاصل ہے اور آسٹریلیا کو پہلی مرتبہ ہوم گراونڈ پر ہند کے خلاف سیریز میں شکست سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے ۔ ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون ہندوستانی ٹیم اپنی ٹیسٹ تاریخ میں پہلی بار فیورٹ ٹیم کی حیثیت سے آسٹریلیا کا دورہ کررہی ہے اور اس نے پہلا اور تیسرا ٹیسٹ جیت کر اسے درست بھی ثابت کیا ہے ۔ آسٹریلیا کی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں فتح کے ذریعے سیریز برابر کرنے میں کامیاب ہو گئی تھی لیکن ہندوستانی ٹیم نے تیسرا ٹیسٹ جیت کر ناقابل شکست برتری حاصل کرلی جبکہ وہ اب سیریز میں کامیابی کے لئے بھی بہتر پوزیشن میں آگئی ہے۔ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں فتح سے ہندوستانی ٹیم پہلے ہی سیریز ٹرافی کی مالک بن چکی ہے لیکن سیریز میں3-1سے فتح اس کے لئے تاریخی اہمیت کی حامل ہو گی۔ہند کی مضبوط فاسٹ بولنگ نے اسے پوزیشن میں لا کھڑا کیا ہے وہ ریکارڈ ساز کامیابی کے قریب ہے ۔ دوسری جانب بال ٹمپرنگ اسکینڈل کے نتیجے میں 3اہم کھلاڑیوں سے محروم آسٹریلیا اس وقت کافی کمزور پو زیشن میں ہے اور فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے اعتراف کیا ہے کہ سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی ہم اس خدشے پر تبادلہ خیال کر چکے تھے جو اب حقیقت بنتا دکھائی دے رہا ہے ۔ہند کی نسبت اس سیریز میں آسٹریلوی ٹیم بیٹنگ اور بولنگ میں ناکامی کا شکار نظر آئی اور کسی مرحلے پر ہندوستانی ٹیم کو دباو میں نہیں لا سکی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: