Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت شاہراہوں کے نظام میں دوسرے نمبر پر

ریاض۔۔۔ سیکریٹری ٹرانسپورٹ برائے منصوبہ بندی یاسر الداود نے بتایا ہے کہ مربوط مواصلاتی نظام میں سعودی عرب کا نمبر امریکہ کے بعد ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ مملکت کا بنیادی ڈھانچہ عمدہ ہے۔ اسکی اصلاح و مرمت کا بھرپور اہتمام کیا جارہا ہے۔ عالمی سطح پر اس کے خوشگوار اثرات مرتب ہورہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انکی وزارت نے مملکت کے مختلف علاقوں میں 7 ارب ریال کے ٹرانسپورٹ کے 155منصوبے نافذ کئے۔ بنیادی ڈھانچے میں سعودی عرب پوری دنیا میں 40ویں نمبر پر آچکا ہے۔ 2018ءکے دوران مملکت نے مزید 4نمبر حاصل کئے ہیں۔
 

شیئر: