Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کو عالمی امن خطرے میں ڈالنے نہیں دینگے،پومپیو

واشنگٹن... امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایران بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے کی تیاری کررہا ہے۔ایران کو عالمی امن خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ مائیک پومپیو نے ٹو ئٹر پر اپنے بیان میںکہا کہ امر یکہ کو ایران کے بین البراعظمی میزائل سسٹم پر تشویش ہے۔ا نہوںنے کہا کہ ایران کی اسپیس لانچ وہیکل ٹیکنالوجی بیلسٹک میزائل کے برابر ہے۔اس منصوبے سے ایران اپنے میزائل پروگرام کو مزید مضبوط کرے گا۔مائیک پومپیو کے مطابق ایران کا اقدام امر یکہ، فرانس، جرمنی، برطانیہ نے سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کے خلاف قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ امر یکہ ایران کو دھمکیوں کے ذریعے مذاکرات کے لئے مجبور نہیں کرسکتا۔

شیئر: