Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوگوں سے التجا ہے،مجھے جینے دیں، نیہا ککڑ

بالی وڈ گلوکارہ نیہا ککڑ گزشتہ ماہ اداکار ہمانشو کوہلی سے روابط منقطع ہونے کی وجہ سے شہ سرخیوں کی زد میں رہیں۔دونوں نے پہلے عوامی سطح پر اپنی محبت کا اظہار کیا اور جب لوگوں کو لگا کہ وہ ایک دوسرے کی زندگی سے ہمیشہ کے لئے جڑنے والے ہیں تو ان کے” بریک اپ“ یعنی روابط منقطع ہونے کی افواہیں انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیںجس کے بعد گلوکارہ نے اس معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے اس کی تصدیق بھی کی مگر اس بریک اپ نے گلوکارہ کو ذہنی طور پر بہت زیادہ متاثر کیا اور وہ ڈپریشن کا شکار ہوگئی ہیں۔  انسٹاگرام پر اپنے اکاﺅنٹ میں نیہا ککڑ نے اسٹوریز میں اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ہاں میں ڈپریشن کا شکار ہوں، اس کے لئے دنیا میں موجود تمام منفی لوگوں کا شکریہ، مبارک ہو، آپ سب مجھے میری زندگی کے بدترین دن دینے میں کامیاب ہوگئے ۔انہوں نے مزید لکھاکہ میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ یہ صرف ایک یا دو لوگوں کی وجہ سے نہیں، یہ سب دنیا کی وجہ سے ہوا۔ وہ لوگ جنہوں نے مجھے میری ذاتی زندگی جینے نہیں دی۔ میں ان سب کی شکرگزار ہوں جو میرے کام یا مجھ سے محبت کرتے ہیں، مگر وہ لوگ جو میرے بارے میں جانے بغیر ادھر اُدھر کی ہانکتے ہیں جن کے باعث میں سخت دور سے گزر رہی ہوں، میں ان سے التجا کرتی ہوں مجھے ہنسی خوشی جینے دیں، میں التجا کرتی ہوں، میری ذات کے بارے میں فیصلہ نہ کریں، مجھے جینے دیں۔

 

شیئر: