Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی اکاونٹس کیس ،زرداری اور فریال نے جواب جمع کرادیا

کراچی ....پیپلز پارٹی کے صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے جعلی بینک اکاو نٹس کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سپریم کورٹ میںجواب جمع کرادیا ۔ زرداری گروپ اور زرداری خاندان سے متعلق جے آئی ٹی کے الزامات کو مسترد کیا گیا ہے۔جواب میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ قیاس آرائیوں پر مبنی ہے ۔اس کا مقصد سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا ہے۔آصف زرداری نے اپنے جواب میں کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے تمام والیوم نہیں د ئیے گئے۔ رپورٹ پر اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں۔ جواب میں تفتیشی رپورٹ، دستاویزات، عینی شاہدین کے بیانات اور جے آئی ٹی کی مکمل رپورٹ فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے زرداری گروپ کی 37 جائیدادیں منجمد کرنے کی سفارش کی ہے ،جس میں بلاول ہاو¿س کراچی، لاہور اور زرداری ہاوس اسلام آباد شامل ہیں۔جے آئی ٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی سفارشات میں سابق صدر آصف علی زرداری کی نیویارک اور دبئی کی جائیدادیں بھی منجمدکرنے کی سفارش کی گئی ۔ زرداری، فریال تالپور اور زرداری گروپ کی تمام شہری و زرعی اراضی، اومنی گروپ کی شوگر ملز، زرعی اور توانائی کمپنیوں سمیت تمام اثاثے منجمدکرنے کی بھی سفارش کی ہے۔

شیئر: