Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں کیڑے مار ادویہ کا اسپرے

مکہ مکرمہ ۔۔۔ مسجد الحرام کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ حرم شریف کے زائرین کو مچھروں اور مختلف قسم کے کیڑوں سے بچانے کیلئے 24 گھنٹے کیڑے مار ادویہ کے اسپرے کا بندوبست کردیا گیا۔ 300کارکن اس کام پر ہیں۔ یہ تربیت یافتہ ہیں۔اسپرے کا نظام الاوقات مقررکیا گیا ہے تاکہ زائرین کو کسی طرح کا کوئی نقصان نہ ہو۔ ان دنوں سال کے دیگر ایام کے مقابلے میں کیڑے زیادہ پیدا ہوتے ہیں۔
 

شیئر: