Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست ابھی نہیں سن سکتے‘ ہائیکورٹ

اسلام آباد:  عدالت عظمیٰ نے سابق وزیرا عظم نواز شریف کے وکلا کی جانب سے سزا معطلی کی درخواست سننے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں اصل اپیل کی سماعت ہونے تک سزا معطلی کی درخواست نہیں سنی جا سکتی۔
نجی ٹی وی کے مطابق کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس عامرفاروق پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی۔ اس موقع پر عدالت نے نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث سے استفسار کیا کہ ابھی تک سزا کے خلاف اپیل مقرر نہیں ہوئی؟ جب تک اصل اپیل پر سماعت نہ ہوجائے تب تک ہم سزا معطلی کی درخواست کیسے سن سکتے ہیں۔ خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ سزا کے خلاف اپیل دائر ہو چکی ہے جس پر آفس نے نمبر بھی لگا دیا ہے  تاہم موسم سرما کی تعطیلات کے باعث صرف ہنگامی نوعیت کے کیسز ہی سماعت کے لیے مقرر کیے جارہے ہیں۔
جسٹس اطہر من اللہ نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ جب آفس اپیل مقرر کرے گا تو یہ درخواست بھی ساتھ فکس ہو جائے گی، آپ کی درخواست ضمانت پر مناسب حکم جاری کر دیں گے ۔
مزید پڑھیں:- - - - -اومنی گروپ کا اصل مالک کون؟

شیئر: