Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ کا حکومت کو ٹف ٹائم د ینے کا فیصلہ

 لاہور... مسلم لیگ (ن) نے حکومت کے خلاف فوری کسی تحریک چلانے کی حکمت عملی کو تبدیل کرتے ہوئے قومی اورصوبائی ا سمبلیوں میں ٹف ٹائم د ینے کا فیصلہ کیاہے ۔ ذرائع کے حوالے سے بتا یا گیا کہ مسلم لیگ (ن) میں موجودہ صورتحال کے تناظر میںمشاورت کا عمل جاری ہے ۔ حکومت کی کارکردگی اور د یگر امور کا بار یک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے بعض رہنماوں کا موقف ہے کہ حکومت کی کارکردگی ا یسی نہیں کہ اسے کسی احتجاج کی صورت میں عوام کے سامنے خود کو مظلوم کے طور پر پیش کرنے کا موقع دیا جاسکے ۔ 

شیئر: