”مسلم لیگ (ن) کو دیوار سے لگانے پر جمہوریت کو نقصان ہوگا“

بحرین میں لیگی عہدیداروں اور ممبران سے ملاقات پر ڈاکٹر سعید احمد وینس کا اظہار خیال
ریاض (ذکاءاللہ محسن) پاکستان مسلم لیگ ریاض کے صدر ڈاکٹر سعید احمد وینس کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کو جس طرح دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے اس سے جمہوریت کو نقصان ہوگا اور عوامی سطح پر انتشار پیدا ہوگا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بحرین میں لیگی عہدیداروں اور ممبران سے ملاقات کے دوران کیا۔بحرین میں مسلم لیگ ن پریذیڈنٹ مڈل ایسٹ شہزاد احمد ملک کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا نوجوان ورکر بہت متحرک ہے اوربھرپور انداز میں پارٹی قائدین کے ساتھ بھی کھڑا ہے اور دفاع بھی کر رہا ہے۔پارٹی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ملاقات کرنے والوں میں وائس پریذیڈنٹ فضل ملک۔شعیب انور، رانا شاہد، کامران احمد، حنا مرزا، سلمان احمد، عمر چوہدری اور دیگر عہدیداروں نے بھی ملاقات کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں۔نوازشریف، شہباز شریف کے علاوہ دیگر قائدین کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ 

شیئر: