Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امروہہ: مشتبہ ٹھکانوں پر خفیہ ایجنسیوں کے چھاپے

امروہہ۔۔۔۔۔اترپردیش کے ضلع امروہہ میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور یو پی اے ٹی ایس کی مشترکہ ٹیم نے مبینہ آئی ایس آئی ایس کا ماڈیول تیارکرنے والے مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپہ مہم شروع کی۔پولیس ذرائع کے مطابق این آئی اے اور اے ٹی ایس گزشتہ سال 26 دسمبر کو آئی ایس آئی ایس سے رابطے کے الزام میں گرفتار کئے گئے سہیل کو اپنے ساتھ لیکر بدھ کو امروہہ پہنچی اور اس کی نشاندہی پر ان تمام ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔اِن ٹھکانوں سے اہم سراغ ملنے کے امکانات ہیں۔دونوں ٹیموں نے رزاق پولیس چوکی کے نزدیک مفتی سہیل کی نشاندہی پرچند دوکانوں پر چھاپہ مارااوروہاں سے ٹیم نوگاؤں سادات علاقے کے سید پور اما گاؤں پہنچی۔گاؤں میں تفتیش کے بعد امروہہ نگرکے بازار رزاق میں الیکٹرانک کی دوکانوں پر چھاپے مارے۔ دعویٰ ہے کہ مشتبہ افراد نے بڑے پیمانے پر تباہ کن اشیاء یہیں سے خریدی تھیں۔ تفتیشی ٹیم کے اہلکاروں نے امروہہ کے محلہ نوب خانہ میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مارا۔علاوہ ازیں کباڑ اور الیکٹرانک سامان فروخت کرنیوالے دکانداروں کے نام اور پتے درج کرکے انہیں تفتیش کیلئے طلب کرلیا۔
مزید پڑھیں:- - - -  -ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کیمرے کاٹیں گے چالان

شیئر: