علیمہ خان کی امریکہ میں بھی جائداد؟

  اسلام آباد..وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی امریکہ میں بھی جائداد کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ جائیداد علیمہ خان نے2004 میں خریدی مگر جون 2017ءتک پاکستانی ٹیکس حکام کے سامنے ظاہر نہیں کی گئی۔نجی ٹی وی چینل نے رپورٹ میں دعوی کیا کہ مران خان کی بہن علیمہ خان امریکی ریاست نیو جرسی میں4 منزلہ عمارت میں مبینہ طور پر 3 فلیٹوں کی مالک ہیں۔جائیداد کی موجودہ مالیت 30 لاکھ ڈالر یعنی 45 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ علیمہ خان کی دبئی میں بھی بے نامی جائداد سامنے آئی تھی۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے از خود نوٹس بھی لیا تھا۔

شیئر: