Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کی طبیعت بہتر ہے،جیل حکام

اسلام آباد... جیل ذرائع کے مطابق نواز شریف جیل میں مکمل طور پر صحتیاب ہیں ۔ان کی جانب سے کوئی شکایت نہیں کی گئی۔جیل ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کا بلڈ پریشراورشوگر چیک کے بعد نارمل ریکارڈ کی گئی ہے۔نواز شریف کو جیل میں 3 مرتبہ ڈاکٹر چیک کرتے ہیں ۔ دریں اثنا ء مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی جیل میں طبیعت بگڑنے پر تشویش اور تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم اور ملک کی بے مثال خدمت کرنے والے ایماندار اور محب وطن شخص کےساتھ یہ ناروا سلوک سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ محمد نواز شریف کی صحت کی خرابی کی اطلاع پوری قوم کےلئے فکرمندی کا باعث ہے۔ سابق وزیراعظم کے ذاتی معالجین کو بلاتاخیر جیل میں رسائی دے کر قانونی تقاضے پورے کئے جائیں۔خدانخواستہ قائد محمد نواز شریف کی صحت کے مسائل بڑھے تو اس کے ذمہ دار عمران نیازی اور پنجاب حکومت ہوگی۔

شیئر: