کے پی کے: احتساب کمیشن کی عدالت ختم

پشاور: کے پی کے میں احتساب کمیشن کے خاتمے کے بعد عدالت بھی ختم کردی گئی ہے جس کے بعد تمام مقدمات اینٹی کرپشن کی عدالت میں منتقل کردیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں احتساب کمیشن پی ٹی آئی کی حکومت نے بنایا تھا جسے تحریک انصاف ہی کی حکومت نے ختم کیا۔ احتساب کمیشن کی عدالت کے 28 ریفرنسز اینٹی کرپشن کی عدالت کو منتقل کردیے گئے ہیں جبکہ دوسری جانب احتساب کمیشن نے 1100 مقدمات بھی محکمہ اینٹی کرپشن کو ارسال کیے ہیں۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت نے 2013ءمیں کرپشن کے خاتمے کے لیے احتساب کمیشن بنایا تھا جسے 2018ءمیں ختم کر دیا گیا ۔ 
 

شیئر: