صدر ٹرمپ اور دیگر حکام کیخلاف مقدمہ

 واشنگٹن... امریکی ائیر ٹریفک کنٹرول ایسوسی ایشن نے ملکی تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاون کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر حکام کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا ۔امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر مقدمے میں موقف اپنایا گیا کہ شٹ ڈاون کے سبب تنخواہیں نہیں دی جارہیں۔تنخواہ کے بغیرکوئی ملازم کام کرنے کو تیارنہیں۔یاد رہے کہ امریکہ میں جاری جزوی شٹ ڈاون جاری ہے ۔ 8 لاکھ سے زائد لوگوں کو تنخواہیں نہیں مل سکیں۔ لاکھوں افراد کو جزوی طور پر گھر بھیج دیا گیا۔ ہزاروں بلامعاوضہ کام کرنے پر مجبور ہیں۔امریکی صدر کی جانب سے میکسیکو کے ساتھ سرحدی دیوار کی تعمیر کیلئے رقم پر باربار اصرار کیا جارہا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شٹ ڈاون ختم کرنے میں کانگریس کی ناکامی کی صورت ایمرجنسی لگاوں گا اور میرے پاس ایمرجنسی لگانے کا پورا حق ہے۔امریکہ میں جاری حالیہ شٹ ڈاون امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاون ہے۔ قبل ازیں 1996 میں بل کلنٹن کے دور صدارات میں 21 دن کا شٹ ڈاون ہوا تھا۔ 1974 میں نئے بجٹ قوانین کی منظوری کے بعد درجنوں وفاقی اداروں کی فنڈنگ کا اختیار کانگریس کو حاصل ہے۔ وفاقی اداروں کی فنڈنگ کا بل منظور نہ ہونے سے ملازمین کی تنخواہیں بند ہو جاتی ہیں۔
 

شیئر: