Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوانی تو اب بھی باقی ہے ،گورنر سندھ

  کراچی ...گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی میں پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رنگ لارہی ہیں۔نوجوانی میں بہت بائیکس رکھی ہیں، جوانی تو اب بھی باقی ہے۔ بائیکس کا شوق بھی برقرار ہے۔اتوارکوکراچی کے علاقے کلفٹن میں رائیڈ پاکستان کے نام سے موٹرسائیکل رائیڈ کا انعقاد کیا گیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی بائیکس کے میلے میں پہنچے انہوں نے بائیک اسٹارٹ کرکے بائیکرز کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر گورنر سندھ نے کہاکہ جوانی میں بہت بائیک چلائی اور زخمی بھی ہوا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مثبت سرگرمیوں سے پاکستان کا امیج بہتر ہورہا ہے۔ موٹرسائیکل رائیڈ کا مقصد شہر میں صحت مند سرگرمیوں کی فضا قائم کرنا ہے۔شہر کی روشنیاں بحال ہورہی ہیں ۔ پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رنگ لارہی ہیں۔رائڈ پاکستان کے تحت، بائیکرزنے کہاکہ یہ شوق پاکستان میں پروان چڑھ رہا ہے۔

شیئر: