Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جھینگا کڑاہی کھائیں ، سی فوڈ کا لطف اٹھائیں

اجزاء۔
ٹماٹر۔ چھ عدد (باریک کٹے)
ادرک اور لہسن ۔پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
سرخ مرچ پاؤڈر۔ ایک کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
دہی۔ ایک کھانے کا چمچ
جھینگے۔ پندرہ سے بیس
دھنیا پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
ثابت کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ
تیل۔ ایک کپ
ہری مرچ۔ چار عدد (باریک کٹی)
ہرا دھنیا۔ ایک گٹھی (باریک کٹا)
لیموں کا رس ۔دو کھانے کے چمچ
نمک۔ حسبِ ذائقہ
ترکیب:ایک کڑاہی میں ٹماٹر، ادرک لہسن پیسٹ، سرخ مرچ پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر اور دہی ڈال کر پکائیں کہ اِن کا پانی خشک ہو جائے۔پھر جھینگے، دھنیا پاؤڈر، ثابت کالی مرچ اور تیل شامل کرکے کچھ دیرمزید پکائیں۔اس کے بعد ہری مرچ، ہرا دھنیا اور لیموں کا رس ڈال کر ڈھانپ کے کچھ دیر پکائیں۔جب جھینگے پک جائیں تو پلیٹ میں ڈال کر نمک مکس کریں اور ہرا دھنیا سے سجا کر نان کے ساتھ پیش کریں۔
 

شیئر: