Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیرت انگیز انکشافات:Honeytraapمیں پھنسے 50ہندوستانی فوجی

جے پور۔۔۔Honeytraapمعاملے میں پھنسے فوجی اہلکاروں سے پوچھ گچھ کے بعد حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی انیکا چوپڑا نام سے فیس بک آئی ڈی بناکرہندوستانی فوجی اہلکاروں کو اپنے دام میں پھنساتی ہے ۔ اطلاع کے مطابق ابتک تقریباً50 فوجی اہلکار شکارہوچکے ہیں۔فوجی ترجمان کرنل سنبت گھوش نے بتایا کہ تحقیقات کے سلسلے میں پولیس مکمل تعاون کررہی ہے۔پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کہ ہریانہ کے روہتک کا رہنے والا سوم ویر فوجی نقل و حرکت کی خفیہ معلومات پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی کو فراہم کررہا تھا۔سوم ویر پر گزشتہ 4ماہ سے خفیہ ایجنسیوں نے مسلسل نگاہ جما رکھی تھی۔فوجی ذرائع کے مطابق گرفتار فوجی اہلکار سے یہ بھی جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اس کے علاوہ کتنے اہلکار خاتون کے جال میں پھنسے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - -  - - -ڈاکٹر کے ساتھ مارپیٹ پر صفدر گنج اسپتال میں ہڑتال

شیئر: