Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علیمہ خان سپریم کورٹ پہنچ گئیں

اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان اپنے خلاف جاری پروپیگنڈے اور جائدادوں سے متعلق معاملے میں سپریم کورٹ پہنچ گئیں۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آمد کے موقع پر علیمہ خان نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی تمام جائدادیں پہلے سے ظاہر کر رکھی ہیں جس میں امریکا کی جائداد بھی شامل ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ نے سلائی مشینوں کی کمائی سے جائدادیں بنائیں جس پر علیمہ خان نے کہا کہ جی پاکستان میں بڑی تعداد میں خواتین سلائی مشین سے روزگار کما رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بھی 20 سال سے کام کررہی ہوں۔ میری ویلتھ اسٹیٹمنٹ چیک کرلیں۔ جب کوئی عورت کام کرتی ہے تو اس کی سلائی مشینوں کا بھی مذاق اڑایا جاتا ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ سلائی مشینیں ہماری برآمدات کا بہت بڑا حصہ ہیں، لاکھوں لوگ اس حوالے سے کام کررہے ہیں۔ پاکستان میں فارن ایکسچینج برآمدات ہی سے آ رہا ہے۔ سلائی مشینوں سے آ رہا ہے، جبکہ یہاں اس کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ عمران خان سے مالی تعلق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ مجھے والدین کی جانب سے جائداد میں حصہ ملا تھا عمران خان کی طرف سے نہیں۔ آپ ریکارڈ چیک کرلیں، تمام چیزیں ریکارڈ پر محفوظ اور موجود ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -  -زہریلے کھانے سے ہلاک بچوں کے والدین نے ذمے داروں کو معاف کردیا

شیئر: