Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسروقہ اور غیر استعمال شدہ موبائل آج رات بند ہو جائینگے

کراچی:  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کے مطابق آج رات 12 بجے تمام مسروقہ، غیر استعمال شدہ فون بند کردیے جائیں گے ۔ واضح رہے کہ موبائل فونز کی تصدیق کے لیے پی ٹی اے نے 20 اکتوبر 2018ء کی ڈیڈ لائن دی تھی، جسے بعد میں 15 جنوری تک توسیع دے دی گئی تھی۔ پی ٹی اے کے تازہ اعلامیے کے مطابق آج رات 12 بجے تک استعمال ہونے والے موبائل فون کار آمد ہوں گے اور اس کے علاوہ تمام اسمگل شدہ، چوری یا چھینے گئے موبائل فونز بند کردیے جائیں گے ۔
پی ٹی اے کی ترجمان طیبہ افتخار کے مطابق ایسے موبائل فون جو چوری شدہ یا چھینے گئے ہیں اور ان کی رپورٹ پی ٹی اے کو کی گئی ہے یا آج کے بعد جو موبائل فون چھینے یا چوری کیے جائیں گے ، انہیں پی ٹی اے فوری بلاک کردے گا یا سراغ لگا کر استعمال کرنے والے سے موبائل فون کے اصل مالک کو واپس کرنے کو کہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی اے نے اس سلسلے میں ایک واضح نظام وضع کرلیا ہے ۔ واضح رہے کہ ماضی میں لاکھوں روپے مالیت کے کئی ہزار موبائل فون چھینے اور فروخت کردیے گئے مگر پی ٹی اے یا سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) میں رپورٹ نہ کرنے کی وجہ سے وہ ٹریس نہ ہوسکے ۔ اس سلسلے میں پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مسافر باہر سے موبائل فون لاتا ہے تو ائرپورٹ پر ٹیکس ادا کرکے اسے قابل استعمال بنایا جاسکے گا۔
مزید پڑھیں:- - - - -ملک کے لیے محبت کم ہو گئی‘ چیف جسٹس وزیر خزانہ پر برہم

شیئر: