Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی سی سی چیئرمین کے بعد سی ای او بھی ہندوستانی مقرر

  دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر منوساہنی کا تعلق بھی ہند سے ہے۔ موجودہ سی ای او ڈیو رچرڈسن کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ آئی سی سی کے چیئر مین ششانک منوہر بھی ہندوستانی ہیں اور ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے سربراہ کا عہدہ چھوڑ کر آئی سی سی میں آئے تھے۔منو ساہنی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد باضابطہ طور پر چیف ایگزیگٹو بنیں گے تاہم وہ آئندہ ماہ آئی سی سی میں شامل ہو جائیں تاکہ اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہی حاصل کر سکیں۔ ان کا انتخاب جس کمیٹی نے کیا اس کے سربراہ بھی ششانک منوہر ہی ہیں۔کمیٹی کا اجلاس لندن میںہوا جس کے دوران 4 امیدواروں میں سے منو ساہنی کا انتخاب کیا گیا۔آئی سی سی بورڈ نے ان کی تقرری کی توثیق بھی کردی تاہم عہدے کی مدت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر نے کہاکہ منوساہنی نے اسپورٹس اور براڈ کاسٹنگ دونوں شعبوں میں ہی قائدانہ کردار ادا کیا ہے، وہ کرکٹ کے معاملات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: