Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپل کا فولڈایبل فون یکسر مختلف ہوگا‎

تمام بڑی اسمارٹ فون کمپنیوں کے درمیان فولڈایبل فون بنانے کی جنگ جاری ہے۔ ایسے میں ایپل کمپنی نے بھی فولڈایبل فون متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی اس فون کو 2020 میں متعارف کرائے گی اور یہ دیگر تمام کمپنیوں کے فولڈایبل فون سے مختلف ہوگا۔ کمپنی فون میں باہر کی جانب فولڈ ہونے والا ڈیزائن دے گی جو کہ کمپنی کے بقول سستا اور آسان ہے البتہ اس کے باعث اسمارٹ فون زیادہ پرکشش نہیں رہے گا۔ سامسنگ کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سام سنگ کمپنی زیادہ بہتر ڈیزائن کے ساتھ فولڈایبل فون متعارف کرائے گی جو کہ صارفین کے لئے استعمال میں بھی زیادہ بہتر رہے گا۔ واضح رہے کہ کوئی بھی بڑی کمپنی 2020 سے قبل فولڈایبل فون متعارف نہیں کرا رہی لہذا ابھی ان اسمارٹ فون کا کوئی بھی حتمی ڈیزائن اور خصوصیات سامنے نہیں آئی ہیں۔
 

شیئر: